ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تحریک انصاف نے مدد کی ہے؛ سینیٹر فیصل واوڈا

27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تحریک انصاف نے مدد کی ہے؛ سینیٹر فیصل واوڈا

ویب ڈیسک : سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تحریک انصاف نے مدد کی ہے۔

 فیصل واوڈا نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی مہربانی سے ستائیسویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہو چکی ہے، اس ترمیم میں اپوزیشن کا ایک بھی وووٹ نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ (پی ٹی آئی) والے قوم کو گمراہ کرتے ہیں کہ ہم اپوزیشن کر رہے ہیں جبکہ اس ترمیم کے لیے مدد بھی پی ٹی آئی نے کی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ کسی بھی جماعت نے آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم پر کوئی اعتراض نہیں کیا کیونکہ یہ پاکستان کی سلامتی کے لیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ نے 59 بار پی ٹی آئی کو تجاویز کیلیے بلایا مگر یہ نہیں آئے اور اب ڈرامے بازی کررہے ہیں۔