ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینٹ اجلاس جمعرات تک ملتوی

سینٹ اجلاس جمعرات تک ملتوی

سٹی 42 : سینٹ اجلاس جمعرات کے چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ 

 سینیٹ کے اجلاس میں پاکستان کے آئین میں ستائیس ویں ترمیم کا بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شق وار پیش کر رہے تھے۔ ہر شق کو سینیٹ کے  64 ارکان منظور کرتے جا رہے تھے۔

بل کی ہر شق کے حق میں مطلوبہ دو تہائی 64 ووٹ پڑے ہیں اور  مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا ۔

سینیٹ آف پاکستان نے  آئین میں 27 ویں ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منطور کر لیا ہے۔ اس سے پہلے سینیٹ آف پاکستان میں ستائیسویں آئینی ترمیمی بل کی شق وار منظوری کا عمل مکمل ہو گیا تھا۔ سینیٹ سے منطور کی جانے والی 59  ترامیم کا مجموعہ جسے آئین میں 27 ویں ترمیم کا عام فہم نام دیا گیا ہے، اب قومی اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیاگیا۔ 

بعد ازاں سینٹ اجلاس جمعرات کے چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔