کورونا سےمیجر کی شہادت پر شہباز، بزدار کا اہلخانہ سے اظہارتعزیت

کورونا سےمیجر کی شہادت پر شہباز، بزدار کا اہلخانہ سے اظہارتعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شہبازشریف کا کورونا سے شہید ہونےوالے میجر محمد اصغر شہید کو خراج عقیدت، شہباز شریف کا میجر محمد اصغر شہید کی شہادت پر اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کی، بولے دہشتگردی سمیت دیگرمحاذوں کے لئےجانوں کے نذرانے دینے والے ہمارےہیروز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے بہادر بیٹے اور بیٹیاں فرض کی ادائیگی کے لیے اپنی جانیں دے رہے ہیں۔وہ افواج پاکستان، ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔افواج پاکستان، ڈاکٹرز اور طبی عملہ قوم کو بچانے کے لیے برسرِپیکار ہیں۔میاں شہباز شریف نے کورونا سے شہید ہونے والے جانبازمیجر کی مغفرت کے لئے دعا کی اوراہلخانہ سے اظہار ہمدردی کی۔ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے بھی کورونا وائرس سے شہید ہو نے والےپاک فوج کے میجر محمد اصغرکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہید میجر محمد اصغر کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارتعزیت کیا اور کہا کہ شہیدمیجر محمد اصغر نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے قوم کا ہر فرد شہیدمیجر محمد اصغر کو سلام پیش کرتا ہے شہیدمیجر محمد اصغر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض سرانجام دینے والے ہرشخص کی خدمات کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ کورونا کے خلاف مہم کے دوران شہید ہونے والے میجر محمداصغر،ڈاکٹروں اوردیگرلوگوں کی عظیم قربانیوں کو قوم فراموش نہیں کرے گی۔ فرنٹ لائن پر موجودپاک فوج،رینجرز،پولیس کے افسروں وجوانوں، ڈاکٹر وں اور دیگر طبی عملے کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ شہیدمیجر محمد اصغر طورخم بارڈر پرمسافروں کی سکریننگ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

گزشتہ روز  ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا جس میں میجر محمد اصغر  کی شہادت کی تصدیق کی گئی۔ڈی جی آئی آیس پی آر  کے مطابق میجر محمد اصغر طور خم بارڈر پر کورونا سےلڑتے ہوئے شہید ہوئے ،وہ طور خم بارڈر پر لوگوں کی سکریننگ کے فرائض سر انجام دے رہے تھے ،میجر محمد اصغر کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا،جس پر ان کوسی ایم ایچ پشاور منتقل کرلیاگیاتھا،میجر محمد اصغر کو وینٹی لیٹر پر منتقل  کیا گیاتھا،قوم کی خدمت سے بڑا کوئی کاز نہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer