سٹی42: ماحول دوست پالیسی کے تحت پلاسٹک کی بوتلوں پر پابندی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
جی سی یونیورسٹی کا پلاسٹک بوتلوں کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ، پلاسٹک بوتلوں پرپابندی کےفیصلے پراطلاق ستمبر سے ہوگا۔وائس چانسلر نے فیکلٹی،اساتذہ اور طلبا کیلئے آگاہی نوٹس جاری کر دیا۔ پہلے انتظامیہ نے پلاسٹک گلاس،سٹرا پر بھی پابندی لگائی تھی۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فیصلہ ماحولیاتی آلودگی کےخاتمے کیلئے کیا گیا۔
وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کمپس کو ماحول دوست بنا رہے ہیں ستمبر سے کالج میں بڑا فلٹریشن پلانٹ آپریشنل ہوگا۔خیال رہے ماحولیات کے ماہر لمبے عرصے سے ملک بھر میں پلاسٹک بیگ ، بوتل اور گلاسوں پر پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔