سٹی 42: پاکستان نے دریائے چناب کے بہاؤ میں بڑھتے ہوئے اتار چڑھاؤ کے خدشات کے پیش نظر سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کے ڈیٹا کے تبادلے کا نظام بحال کرنے پر زور دیا ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلے سے قائم آبی اور ہائیڈرولوجیکل معلومات کے تبادلے کا نظام متاثر ہوا ہے پاکستان نے دریاؤں کے بہاؤ سے متعلق قابل اعتماد اور بروقت معلومات کے تبادلے کو یقینی بنانے کے لیے مستقل انڈس کمیشن کی سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق ہمالیہ میں گلیشیئرز کے پگھلاؤ میں اضافے سے پانی کے غیر متوقع بہاؤ، گلیشیائی جھیلوں کے اچانک پھٹنے اور تباہ کن سیلاب کے خطرات بڑھ رہے ہیں ماہرین نے بڑھتے ہوئے سیلابی اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے سرحد پار آبی معلومات کے تبادلے اور مؤثر پیشگی انتباہی نظام کی اہمیت پر زور دیا ہے۔