ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خودکش جیکٹ سمیت پکڑے جانیوالے دہشت گرد کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا

خودکش جیکٹ سمیت پکڑے جانیوالے دہشت گرد کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہین عتیق ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے ریلوے اسٹیشن سے خود کش جیکٹ سمیت پکڑے جانیوالے دہشت گرد لیاقت علی کو نو سال قید اور تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پولیس نے ریلوے اسٹیشن سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملزم لیاقت علی کیخلاف چالان پیش کیا تھا۔ ملزم کے خلاف پولیس نے رواں برس ہی مقدمہ درج کیا۔

ملزم کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی تھی جب وہ خودکش جیکٹ سامان میں رکھ کر لے جا رہا تھا۔ چالان آنے پر اس کی باقاعدگی سے سماعت ہوئی، جس پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو خودکش جیکٹ رکھنے پر سات سال قید اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ اسلحہ رکھنے پر ملزم کو دو سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔