ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سالانہ ٹیکس فری آمدن کی حد 6 لاکھ سے بڑھنے کاامکان

سالانہ ٹیکس فری آمدن کی حد 6 لاکھ سے بڑھنے کاامکان
کیپشن: File photo
سورس: google

(ویب ڈیسک)آج پیش ہونے والے وفاقی بجٹ میں سالانہ ٹیکس فری آمدن کی حد 6 لاکھ سے بڑھانے اورتمام سلیبز پر انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویززیرغور ہے۔

 ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس ایکٹ کی شق 129 میں ترمیم زیر غور ہے،  جس کے مطابق سالانہ ٹیکس فری آمدن کی حد 6 لاکھ سے بڑھائی جا سکتی ہے جبکہ  ماہانہ 83 ہزار روپے تنخواہ تک ٹیکس فری کرنے کی تجویزبھی زیرغور ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ٹیکس 5 فیصد سے کم ہو کر 2.5 فیصد ہونے کا امکان ہے، ایک لاکھ 83 ہزار روپے پر انکم ٹیکس 15 سے کم ہوکر 12.5 فیصد کرنے کی تجویز ہے جبکہ 2 لاکھ 67 ہزار ماہانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس 25 کے بجائے 22.5 فیصد ہو سکتا ہے۔

 ذرائع کے مطابق تین لاکھ 33 ہزار روپے تک تنخواہ پر ٹیکس 30 کے بجائے 27.5 فیصد ہو سکتا ہے،اس کے علاوہ تین لاکھ 33 ہزار سے زائد تنخواہ پر ٹیکس 32.5 فیصد ہو سکتا ہے۔