سٹی42: پاکستان نے دس مئی کو دشمن کے ایک گھونسے کا جواب لاتعداد تھپڑوں، گھونسوں اور ٹھڈوں سے دے کر دشمن کی فوجی برتری کو مٹی میں ملایا تھا، آج ایک ماہ بعد نئے بجٹ میں قومی وقار کے تحفظ کے لئے مزید انقلاب آفریں اقدامات کر کے خود انحصاری کے ایجنڈا کو آگے بڑھا دیا گیا۔
پاکستان میں بننے والی بہت سی پروڈکٹس کی تیاری کی لاگت کم کرنے کے لئے وفاقی حکومت نے بہت سے ٹیکس، امپورٹ ڈیوٹیاں کم کر دیئے۔ پیداواری لاگت کم ہونے سے یہ تمام پروڈکٹس سستی ہوں گی اور شہریوں کو اپنی موجودہ آمدنی سے ہی بہتر معیاز زندگی حاصل ہو گا۔
ایل ای ڈی بلب کے خام مال کی امپورٹ پر ڈیوٹی صفر کردی گئی ہے۔
وفاقی حکومت کے انقلابی اقدامات سے بھرے بجٹ میں پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کو سستا کرنے کا بھی انتظام کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اورنگ زیب نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں آج جو فنانس بل پیش کیا اس میں مقامی گاڑیوں کے انجن کی امپورٹ پر ڈیوٹی کم کردی گئی۔
اس بجٹ کی منظوری کے دن سے پاکستان میں مقام گاڑیوں کی مینیوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کے لئے مقامی گاڑیوں کے خام مال اور سی کے ڈی پر ڈیوٹی 20 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کر دی گئی ہے۔
ریڈیو براڈ کاسٹ ٹرانسمیٹرز پر بھی ڈیوٹی 20 سے کم کرکے 15 فیصد کی گئی ہے۔
ٹی وی براڈ کاسٹ ٹرانسمیٹر پر ڈیوٹی 20 کے بجائے 15 فیصد کردی گئی ہے۔
فنانس بل کے مطابق فارما سوٹیکل کے 381 خام مال پر ڈیوٹی صفر کردی گئی ہے، صنعتوں کے پیکیجنگ کے خام مال پر ڈیوٹی 10 سے کم کرکے 5 فیصد کی گئی ہے۔
ڈائیگنوسٹک کٹ پر ڈیوٹی 10 سے کم کرکے 5 فیصد کردی گئی ہے۔
علاوہ ازیں تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں کی مشینری اور پلانٹ پر ڈیوٹی میں کمی کی گئی ہے، پیٹرولیم کمپنیوں کی مشینری، پلانٹ اور خصوصی گاڑیوں پر ٹیکس 15 کے بجائے 10 فیصد ہوگا۔
سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارگو ٹریکنگ سسٹم عائد کیا گیا ہے، ایل ای ڈی بلب کے خام مال کی امپورٹ پر ڈیوٹی صفر کردی گئی۔
فنانس بل کے مطابق اسٹیل کے خام مال پر ڈیوٹی 15 سے کم کرکے 10 فیصد کی گئی ہے، ٹیکسٹائل خام مال پر ڈیوٹی صفر کردی گئی ہے، انڈسٹریل، سلائی مشین پر ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔