ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینک ڈیپازٹس اور بچت سکیموں پر ٹیکس میں اضافہ،مختلف تجاویزپرغور

بینک ڈیپازٹس اور بچت سکیموں پر ٹیکس میں اضافہ،مختلف تجاویزپرغور

ویب ڈیسک:  آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں بینک ڈیپازٹس، بچت اسکیموں، نان فائلرز اور ای کامرس سمیت مختلف شعبوں پر ٹیکسوں میں اضافے کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھ کر 1.2 فیصد متوقع ہے،اس کے علاوہ یومیہ 50 ہزار سے زیادہ رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس کی بھی تجویز ہے۔

 پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر لیوی لگانے کی بھی تجویز ہے، کیپٹل گین اور منافع پر بھی ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے، بجٹ میں سپر ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز زیرغور ہے،اس کے علاوہ ای کامرس پر بھی 18 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔
 ذرائع کے مطابق ان تجاویز پر حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا، جس کے بعد بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔