ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے مثالی گاؤں منصوبے میں بڑی پیش رفت، 61 ارب روپے کے ترقیاتی ٹھیکے فائنل

پنجاب کے مثالی گاؤں منصوبے میں بڑی پیش رفت، 61 ارب روپے کے ترقیاتی ٹھیکے فائنل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو ادلشاد:  پنجاب حکومت کے 61 ارب 12 کروڑ روپے مالیت کے مثالی گاؤں منصوبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ منصوبے کی ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز نے 485 دیہات کو منصوبے میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

 وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پہلے مرحلے میں 40 دیہات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

منصوبے کے تحت دیہات میں صاف پانی کی فراہمی، جدید ڈرینیج سسٹم، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، بچوں کے لیے جدید پارکس، اسٹریٹ لائٹس اور گلیوں کی پختگی جیسے ترقیاتی کام کیے جائیں گے تاکہ دیہی انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق 463 دیہات کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے کامیابی سے فائنل کر لیے گئے ہیں، جبکہ 22 دیہات کے منصوبوں کے لیے دوبارہ ٹینڈر جاری کیے جائیں گے۔ اس منصوبے سے پنجاب کے تقریباً 34 لاکھ دیہی شہری جدید بنیادی سہولیات سے مستفید ہوں گے۔