پرچہ سکینڈل،امیدواروں نے اہم مطالبات کردیئے

پرچہ سکینڈل،امیدواروں نے اہم مطالبات کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعودبٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن پرچہ سکینڈل پر امیدواروں کیجانب سے دھرنے کی کال۔مختلف آسامیوں کے امیدواروں کے 14 نکات پر مشتمل مطالبات منظر عام پر آگئے۔

تفصیل کے مطابق پبلک سروس کمیشن پرچہ سکینڈل کے خلاف امیدواروں نے نکات میں واضح کیا کہ ڈپٹی اکائونٹنٹ، ذیلدار، اسسنٹ ڈائریکٹر اور سب انسپکٹر اینٹی کرپشن،لیکچرار، لیبر آفیسرز اور پنجاب پولیس میں اسسٹنٹ کی آسامی کے پرچے دوبارہ لیئے جائیں۔ نکات کے مطابق پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین، سیکٹری سمیت تمام ممبرز کو عہدے سے ہٹایا جائے جبکہ پرچہ سکینڈل انکوائری کمیٹی میں ایف آئی اے، آئی بی، سپیشل برانچ کو شامل کیا جائے۔

پبلک سروس کمیشن کے سسٹم کی از سر نو جائزے تک تمام انٹرویو منسوخ کئے جائیں جبکہ امتحانی مراکز میں سکیورٹی کیمرہ، پرچے کی پرنٹنگ اور ترسیل کیلئے سخت سکیورٹی تعینات کی جائے۔مزید واضح کیا گیا کہ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے عہدے پر ذوالفقار چیمہ، نسیم صادق یا ناصر درانی کو تعینات کیا جائے۔واضح رہے کی امیدواروں نے پیر صبح 10 بجے پبلک سروس کمیشن ہیڈ آفس کے باہر دھرنے کی کال دے رکھی ہے۔

گزشتہ دنوں پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 11 جنوری کے شیڈول انٹرویو منسوخ کردیئے۔ پبلک سروس کمیشن نے امیدواروں کو بذریعہ ای میل اور ایس ایم ایس آگاہ کردیا ہے۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر، لیکچرر انگریزی میل، لیکچرر انگریز فی میل اور لیکچرر ہسٹری فی میل کے انٹرویو شیڈول تھے، امیدواروں کے انٹرویو کی نئی تاریخ بارے بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔ 11 جنوری سے 15 جنوری تک انٹرویو کا شیڈول جاری کیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer