گجرات؛ گودام میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، 2 افراد زخمی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا شہزاد : گجرات کے علاقے ٹانڈہ لاری اڈا کے قریب گودام میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا، جس کے باعث دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔ 

سلنڈر پھٹنے سے دکان کے ساتھ پیزا شاپ اور دو موٹر سائیکلیں بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سلنڈر کی دکان پر گیس ریفلنگ کی جا رہی ہے تھی کہ دھماکہ ہو گیا.

واقعے کی ریسیکو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور پورے علاقے کو سیل کر دیا ۔ آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسیکو کی ٹیم نے ملحقہ دوکانوں کو خالی کروا دیا ۔ سلنڈر والی دکان میں بڑے بڑے سلنڈر موجود ہیں. 

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں ہونے والوں میں دکاندار ظفر اقبال اور ملازم شامل ہیں.