ناقص گوشت کامکروہ دھندہ کرنیوالے مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن، بھاری جرمانے عائد

 ناقص گوشت کامکروہ دھندہ کرنیوالے مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن، بھاری جرمانے عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ صحت کی ٹیم کی جانب سے ناقص گوشت کامکروہ دھندہ کرنیوالے مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ 
 فوڈ سیفٹی کی ٹیموں نے 16میٹ شاپس،گودام اورگوشت بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی، جن میں سے 2کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ 1244کلو غیر معیاری مضر صحت گوشت اور 73 کلو کم وزن مرغیاں تلف کردیا گیا ۔ 
 فوڈ سیفٹی ٹیموں  کی جانب سے میٹ شاپس،ٹولنٹن مارکیٹ میں29ہزار920کلوسےزائدگوشت ومرغیوں کی چیکنگ کی گئی،  میٹ شاپ سے مضر صحت بیمار گوشت برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔