سعودی وفد کا پاکستان آنا، ایس آئی ایف سی کی پرفارمنس کا نتیجہ ہے، انوارالحق کاکڑ

Anwarulhaq Kakar, General Election in Pakistan, City42, London
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ  سعودی عرب کے  وفد کا پاکستان آنا ایس آئی ایف سی کی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ ایس آئی ایف سی پاکستانی معیشت کیلئے لازمی ہے۔ آرمی چیف کے دوست مملک کی قیادت کے ساتھ تعلقات پاکستان کے  قومی مفاد میں نمایاں ہو رہے ہیں۔ایس آئی ایف سی کے معاشی  فوائد عوام کی زندگیوں میں نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔ 

ایس آئی ایف سی کا فائدہ آرمی چیف کی ذات یا پاک فوج  کے ادارہ کو نہیں بلکہ  24 کروڑ عوام  اس سے مستفید ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ  پی ٹی آئی  کو جتنی جلدی سمجھ آ جائے کہ پارلیمنٹ وجود میں آ گئی ہے، حکومت قائم ہے اور سیاسی دائرے میں رہتے ہوئے سیاست کرنی ہے تو  یہ ان کیلئے اور جمہوریت کیلئے بہتر ہوگا۔

ایک انٹرویو مین انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات پر شرائط رکھنا کہ میں اس سے بات کروں گا اور دوسرے سے نہیں کروں گا یہ خود غیر سیاسی عمل ہے۔