ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کی وطن واپسی کا پتا چل گیا

شہباز شریف کی وطن واپسی کا پتا چل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اپنے بھائی سابق وزیر اعظم نواز شریف کے علاج کیلئے لندن گئے لیکن ابھی تک واپس نہیں آئے۔مخالفین کی طرف سے ان پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔اب ان کی واپسی کا پتا چل گیا ہے کہ وہ کب وطن واپس آرہے ہیں۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف مارچ کے پہلے ہفتے تک پاکستان واپس آ جائیں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف مارچ کے پہلے ہفتے پاکستان واپس آ جائیں گے اور بھرپور طریقے سے پارٹی کی قیادت کریں گے۔

 خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف گزشتہ 3 ماہ سے ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کی غرض سے ان کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا واحد حل ہے کہ عوام سے رجوع کیا جائے، ان حالات میں ضروری ہے کہ مڈ ٹرم الیکشن کرائے جائیں۔جس انداز میں موجودہ حکومت معیشت سنبھال رہی ہے اس طرح ملک نہیں چل سکتا۔اپوزیشن کی خاموشی کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے، آنے والے دنوں میں اپوزیشن مشترکہ طور پر کہے گی کہ مڈٹرم الیکشن ضروری ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی کوشش ہے کہ مریم نواز کو والد کے علاج کیلئے باہر بھجوایا جائے،ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت کیلئے بینچ بھی تشکیل پا گیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer