ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کوسمارٹ فونز دینا انتہائی نقصان دہ ؛ ہوش اڑا دینے والی تحقیق سامنے آگئی

بچوں کوسمارٹ فونز دینا انتہائی نقصان دہ ؛ ہوش اڑا دینے والی تحقیق سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  اگر آپ کے بچے بہت زیادہ وقت اسمارٹ فونز کے سامنے گزارتے ہیں تو یہ عادت  ان کی صحت کو تباہ کرسکتی ہے والدین کو اس تحقیق کو پڑھنے کے بعد سوچنا ہوگا کہ ان کے بچوں  کی صحت کتنی خطرے میں ہے 

جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ جو بچے ٹی وی یا سمارٹ فونز سمیت دیگر اسکرینوں کے سامنے بہت زیادہ وقت گزارتے ہیں، ان میں دل اور میٹابولک امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس تحقیق میں 10 سے 18 سال کی عمر کے ایک ہزار سے زائد بچوں کے اسکرین کے سامنے گزارے جانے والے وقت اور نیند کی عادات کا جائزہ لیا گیا تھا۔اس طرح محققین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ اسکرین ٹائم اور کارڈیو میٹابولک صحت کے درمیان کیا تعلق موجود ہے۔

واضح رہے کہ کارڈیو میٹابولک صحت سے مراد دل اور میٹابولزم کے افعال کی مجموعی حالت ہے، اگر کارڈیو میٹابولک صحت متاثر ہو تو ہارٹ اٹیک، فالج، جگر پر چربی چڑھنے اور ذیابیطس وغیرہ کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بچے اور نوجوان جو بہت زیادہ وقت سکرینوں اور الیکٹرونک ڈیوائسز کے سامنے گزارتے ہیں، ان میں کارڈیو میٹابولک امراض جیسے ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور انسولین کی مزاحمت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اسی طرح ان میں دل کی شریانوں سے جڑے امراض یا ذیابیطس کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق روزانہ سکرین کے سامنے گزارے جانے والے ہر اضافی گھنٹے سے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔محققین نے بتایا کہ اس کا مطلب ہے کہ اگر کوئی بچہ روزانہ 3 اضافی گھنٹے سکرینوں کے سامنے گزارتا ہے، اس میں امراض قلب کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نتائج سے یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ آنے والے برسوں میں جوان افراد میں کارڈیو میٹابولک امراض کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔