ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمعون عباسی کی شیری شاہ سے شادی ، اداکار نے خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی

شمعون عباسی کی شیری شاہ سے شادی ، اداکار نے خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شمعون عباسی نے اداکارہ شیری شاہ سے اپنی شادی کو خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی۔

شمعون عباسی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں چوتھی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ نجی زندگی سے جُڑی ہر بات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جانا ضروری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اپنی خوشیوں کے بارے میں لوگوں کو  سوشل میڈیا پر بتایا جائے تو ان کی طرف سے بہت سارے ایسے تبصرے بھی سامنے آتے ہیں جن کو آپ اکیلے یا فیملی میں بیٹھ کر پڑھیں تو ذہن پر کافی دباؤ محسوس ہوتا ہے اور انسان ڈپریشن کا شکار ہوجاتا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ  میرے قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں کو معلوم تھا کہ میری شیری شاہ سے شادی ہو چکی ہے اور شادی کی تقریب سب کے سامنے ہوئی تھی لیکن میں نے سوشل میڈیا پر شادی کے بارے میں مداحوں کو بتانا  مناسب نہیں سمجھا۔

شمعون عباسی نے شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شیری شاہ سے شادی میرے کیرئیر کے لیے مثبت ثابت ہوئی اور اب میں پہلے سے زیادہ کام کر رہا ہوں۔اُنہوں نے شیری شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ اچھے دل کی مالک اور صابرہ خاتون ہیں، ان کے اندر وہ تمام چیزیں نہیں ہیں جوکہ میرے پچھلے تعلقات میں تھیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ شیری سمجھدار ہیں اور جب سے میری زندگی میں آئی ہیں ذہنی طور پر مطمئن رہتا ہوں اور خدا کر شکر ادا کرتا ہوں۔واضح رہے کہ اداکارہ شیری شاہ نے حال ہی سوشل میڈیا پر شمعون عباسی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان سے اپنی شادی کا انکشاف کیا تھا۔بعد ازاں، شمعون عباسی نے اپنی شادی کی تصدیق  کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ شادی 4 برس قبل ہوگئی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer