ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

10 فیصد امکان ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی ایک دہائی میں انسانوں کا خاتمہ کر دے گی، ایک محقق کا دعویٰ

10 فیصد امکان ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی ایک دہائی میں انسانوں کا خاتمہ کر دے گی، ایک محقق کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وی ڈیسک : اس بات کا 10 فیصد امکان ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) ٹیکنالوجی تمام انسانوں کو ختم کر دے گی۔

یہ انتباہ اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی انتھروپک کے لیے کام کرنے والے ایک سیفٹی محقق نے اس وقت کیا جب اسی کمپنی کے ایک اور عہدیدار نے ان خدشات کے ساتھ اسے چھوڑ دیا کہ اے آئی لیبز ہماری زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔

انتھروپک کے محقق جیکب کوسن نے کہا کہ وہ کمپنی کو چھوڑ رہے ہیں۔

انہوں نے ایک ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں کہا کہ 'کمپنیوں کے درمیان خود کو بہتر بنانے والے سپر انٹیلی جنس سٹمز کی تیاری کا مقابلہ ہو رہا ہے اور ہماری زندگیوں کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے'۔

خود کو بہتر بنانے والے سسٹمز سے مراد ایسے اے آئی سسٹمز ہیں جو کسی انسانی مداخلت کے بغیر اپنی صلاحیت کو بہتر بناسکیں گے۔

ابھی ایسے سسٹمز تو موجود نہیں مگر اے آئی کمپنیوں کی جانب سے اس حوالے سے کام کیا جا رہا ہے۔

جیکب کوسن نے کہا کہ 'اس ٹیکنالوجی کی طاقت کو نظر انداز مت کریں، یہ خود کو ایسے طاقتور سسٹمز میں تبدیلی کرسکتی ہے جو کسی بھی چیز کو ہیک کرلیں گے، کسی بھی شعبے کو راتوں رات انقلابی انداز سے بدل دیں گے جبکہ اختیار اور وسائل کو حاصل کرلیں گے، ہم سب اس پیشرفت کو دیکھ رہے ہیں اور اس پیشرفت کی رفتار میں سست نہیں ہو رہی'۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے اس یقین کے ساتھ اے آئی سسٹمز تیار کیے جا رہے ہیں جو اس دہائی کے اختتام تک ہم سب کو مارنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔

اس بیان پر انتھروپک کی سائنسی ٹیم کے سربراہ ایون ہیوبینگر نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نہ صرف جیکب کوسن کو درست قرار دیا بلکہ یہ بھی کہا کہ کمپنی کے پاس اس منظرنامے کے حوالے سے کوئی منصوبہ موجود نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'جیکب درست ہے، ہم سب کا ماننا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کا خاتمہ کرسکتی ہے، میرے ذاتی خیال میں ایسا 10 فیصد امکان ہے کہ ایک دہائی میں ایسا ہو جائے گا، میرا یہ بھی ماننا ہے کہ انتھروپک کی جانب سے ہر ممکن بہترین کوشش کی جا رہی ہے مگر ہمارے پاس سپر انٹیلی جنس سے جڑے خطرات سے نمٹنے کا کوئی منصوبہ نہیں'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ اے آئی ماڈلز سے لاحق خطرہ بہت کم ہے اور ہم سپر انٹیلی جنس سسٹمز کے ابھرنے کے حوالے سے فکرمند ہیں، جن کی جانب پیشرفت توقعات سے زیادہ تیزی سے ہو رہی ہے۔

انتھروپک کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer