(حافظ شہباز علی) سابق کرکٹرز کا موجودہ کرکٹرز کو آن لائن لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے،سابق وکٹ کیپر بلےباز معین خان نے وکٹ کیپرز کو لیکچر میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ٹپس دینے کے ساتھ ساتھ ان کو ٹیم میں وکٹ کیپر کے کردار کی اہمیت پر بھی لیکچر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آن لائن لیکچز کے دوران معین خان نے وکٹ کیپرز کو بتایاکہ میدان میں گری ہوئی ٹیم کو اٹھانا وکٹ کیپر کی ذمہ داری ہوتی ہے جب باؤلرز کی پٹائی ہو رہی ہو تو وکٹ کیپرز کو حوصلہ افزائی کے لیے آگے آنا چاہیئے۔ انہوں نے وکٹ کیپرز پر زور دیا کہ ان کو باؤلرز کے ساتھ فیلڈ میں رابطہ بڑھانے کی ضرورت ہے ۔
سابق وکٹ کیپر معین خان نے کہا کہ وہ وسیم اکرم اور شاہد آفریدی کے آنکھوں کے اشارے پڑھ لیا کرتے تھے اسی لئے دونوں باؤلروں کے ساتھ مل کر بڑے بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی،معین خان نے بتایاکہ اگر وہ مسلسل سخت محنت نہ کرتے تو کبھی بھی راشد لطیف جیسے وکٹ کیپر کا مقابلہ نہ کرسکتے ، انہوں نے بتایا کہ میں سلیم یوسف اور این ہیلی سے بہت متاثر تھا جبکہ ذہنی مضبوطی کے لیئے اسکواش اور فٹ بال کھیلا کرتے تھے۔
Former captain and wicketkeeper-batsman, Moin Khan conducting an online session with current and emerging national cricketers to help them remain focused and make optimum use of their time in the wake of Covid-19 lockdown. pic.twitter.com/e6tcL5xHIJ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 9, 2020