فیصل ٹاون :پولیو قطرے پلانے والی ٹیم پر دو افراد کا تشدد،ایک ملزم گرفتار

 فیصل ٹاون :پولیو قطرے پلانے والی ٹیم پر دو افراد کا تشدد،ایک ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہور کے علاقہ فیصل ٹاون میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر دو افراد کا تشدد، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق دو نوجوانوں نے کوٹھا پنڈ فلیٹس میں پولیو ٹیم پر تشدد کیا ،ملزمان نے پولیو ٹیم ممبر معاذ کے کپڑے پھاڑ دیئے ۔پولیس کے مطابق ملزمان نے معاذ سے پولیو کٹ چھین کر خراب کر دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والی کی تلاش شروع کر دی ہے جس کو جلد گرفتار کر لیں گے۔