چیئرمین پی سی بی  کاٹی20ورلڈکپ جیتنےپرہرکھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالرانعام دینےکااعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم آمدچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کھلاڑیوں اور آفیشلز سےملاقات کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی 2 گھنٹے تک کھلاڑیوں کیساتھ رہے،محسن نقوی نےکھلاڑیوں کیساتھ کھیل کی حکمت عملی پربات چیت کی۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی  نےٹی20ور لڈکپ جیتنےپرہرکھلاڑی کو1لاکھ ڈالرانعام دینےکااعلان کیا۔چئیرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ یہ پیسے حکومت یا میں اپنی جیب سے نہیں دے رہا، یہ پیسے پی سی بی سے کے فنڈز سے دیئے جائینگے،پی سی بی کے پیسے کھلاڑیوں کے خون پسینے کی کمائی ہے، پی سی بی کے فنڈز پر پہلا حق کھلاڑیوں کا ہے۔
 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امید ہے آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کرینگے،کسی دباؤ کے بغیر کھیلیں،بھرپور مقابلہ کریں،میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے،جیت آپ کیلئے اور ہار میرے لیے ہو گی،کسی کی پرواہ نہ کریں، صرف پاکستان کیلئے کھیلیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں، انشاللہ فتح قدم چومے گی، تمام کھلاڑی متحد اور اکھٹے ہیں،شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں بھرپور پرفارمنس دینگے۔قوم کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں، آپ نے پورا اترنا ہے،ڈومیسٹک کرکٹ کو سکولز سے یونیورسٹیزکی سطح پر فروغ دے رہے ہیں۔
چیئرمین محسن نقوی نےمحمدرضوان کو3ہزاررنزمکمل کرنےپرخصوصی گرین شرٹ دی۔چیئرمین پی سی بی نے نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی میچزمیں 100 وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹ دی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کھلاڑیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ظہرانہ بھی دیا.