آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا پہلا میچ تین اکتوبر کو ڈھاکہ میں ہو گا۔پہلے میچ میں انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

پاکستان چھ اکتوبر کو اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف سلہٹ میں کھیلے گی۔دوسرے میچ میں پاکستان اور آسٹریلیا آٹھ اکتوبر کو مدمقابل ہونگی۔پاکستان تیسرے میچ میں کوالیفائر ون کے ساتھ گیارہ اکتوبر کو کھیلے گی۔

پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف تیرہ اکتوبر کو سلہٹ میں کھیلے گا۔ایونٹ کا فائنل 20 اکتوبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔