آصف زرداری کا پہلا روزہ لاہور جیالوں کے ساتھ افطار کرنے کا فیصلہ

آصف زرداری کا پہلا روزہ لاہور جیالوں کے ساتھ افطار کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: لاہور کے جیالوں کے اعزاز میں پہلے روزے پر بڑے افطار ڈنر کے اہتمام کا فیصلہ، آصف زرداری پہلا روزہ لاہور کے جیالوں کے ساتھ افطار کریں گے۔

افطار ڈنر کے میزبان صدر پی پی پی لاہور ہوںگے، سابق صدر آصف زرداری سے حاجی عزیز الرحمان چن اور اورنگزیب برکی نے ملاقات کی، جس میں پہلے افطار ڈنر اور اسکی بعد کی تقاریب پر تبادلہ خیال کیا گیا، افطار پارٹی میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:الیکشن کے بعد عمران خان سے اتحاد ہوسکتا ہے: آصف زرداری
 اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب سے بھرپور الیکشن لڑے گی، ہمارا منشور ہر گھر میں پہنچنا چاہیئے، ان کا مزید کہنا تھا کہ روٹی کپڑا مکان ہی نہیں، تعلیم، روزگار اور صحت بھی ہمارے منشور کا حصہ ہیں۔