الیکشن کے بعد عمران خان سے اتحاد ہوسکتا ہے: آصف زرداری

الیکشن کے بعد عمران خان سے اتحاد ہوسکتا ہے: آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف خلائی مخلوق کی پیداوار ہیں، انہوں نے جمہوریت کو کمزور کرکے پیپلز پارٹی کی جدوجہد کو نقصان پہنچایا۔ الیکشن کے بعد اتحاد کا سوچیں گے، ضرورت ایجاد کی ماں ہے، سینیٹ انتخابات میں سب نے دیکھ لیا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان آج مسلم لیگ ق کی بڑی وکٹ گرائیں گے

پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ خالد گھرکی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوہے آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا بولے کے نواز شریف نے ہمارے اور ملک کے ساتھ جو کیا وہ کسی سانحہ سے کم نہیں۔

 پڑھنا مت بھولئے:  تحریک انصاف کی ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کیلئے خوشخبری

سابق صدر نے عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عمران جلدی میں ہیں، ہم پہلے بھی حکومت کر کے گئے ہیں، الیکشن کے بعد دیکھیں گے کس سے اتحاد کرنا ہے۔ پیپلز پارٹی کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہوتے نظر آرہے ہیں بلاول اور میری سیاست میں عمرکا فرق ہے۔