کالج اساتذہ کی موجیں ختم، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گرمیوں کی چھٹیاں منسوخ کردیں

کالج اساتذہ کی موجیں ختم، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گرمیوں کی چھٹیاں منسوخ کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) انتخابات کے اولے اساتذہ کے سر، محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کا کالج اساتذہ کی گرمیوں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ، ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر نصر اللہ ورک کی جانب سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔نواز شریف کے گھر میں خوشی کا سماں، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

سٹی 42 ذرائع کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی موسم گرما کی چھٹیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر نصر اللہ ورک کی جانب سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکاری کالجوں کے اساتذہ کو موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ایکس پاکستان لیو بھی نہیں دی جائے گی۔

خبر پڑھیں۔۔لاہور کی اہم شاہراہ بڑی گاڑیوں کیلئےبند کردی گئی

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جن اساتذہ کی الیکشن ڈیوٹیز ہیں وہ اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے تاکہ جنرل الیکشن کے دوران مشکلات پیدا نہ ہوں۔ ڈی پی آئی کالجز نے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو اس مراسلے پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔