نواز شریف کے گھر میں خوشی کا سماں، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

نواز شریف کے گھر میں خوشی کا سماں، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی اکبر) سابق وزیراعظم نواز شریف پڑنانا اور اُنکی صاحبزادی مریم نواز نانی بن گئیں، نواسی کے ساتھ تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہو گی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )کی رہنما مریم نواز کی صاحبزادی مہر النساء کے ہاں چند روز قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر مریم نواز کی اپنی نواسی کے ساتھ تصاویرمنظر عام پر ہیں۔ جن پر نون لیگی کارکنوں اور رہنمائوں نے بھی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ لیگی رہنمائوں کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کو مبارکباد کے پیغامات بھی دیئے جارہے ہیں۔

یادرہے کہ مریم نواز کی صاحبزادی مہر النساء کی شادی معروف صنعتکار اور سماجی شخصیت کے صاحبزادے راحیل منیر سے 2015 میں ہوئی تھی جبکہ نکاح کی تقری مسجد نبویﷺ میں ہوئی تھی.