ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رکشہ ڈرائیورز کا مہنگائی اور پولیس رویے کے خلاف احتجاج

رکشہ ڈرائیورز کا مہنگائی اور پولیس رویے کے خلاف احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول: عوامی رکشہ یونین کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے مہنگائی اور مبینہ پولیس زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے کی قیادت عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کی  اس موقع پر مظاہرین نے رکشہ ڈرائیورز کو درپیش مسائل کے حل اور بھاری جرمانوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے جرمانے رکشہ ڈرائیورز کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ رکشہ ڈرائیور امتیاز کو بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ رکشہ ڈرائیورز کے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافیوں کا نوٹس لیا جائے اور ان کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔

مرکزی چیئرمین عوامی رکشہ یونین نے حکومت سے آٹے سمیت ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں فوری کمی کا بھی مطالبہ کیا۔