ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں موسم گرم رہے گا

ملک بھر میں موسم گرم رہے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک بھر میں موسم گرم رہے گا.

منگل (رات) موسم  کی   صورتحال کے مطابق ملک کے  بیشتر میدانی علاقوں میں خشک   رہے گا۔ تاہم   گلگت بلتستان  میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان  ہے ۔ 
بدھ   کے روزموسم کی   صورتحال کےمطابق     ملک کے  بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم   اور مرطوب   رہے گا۔ تاہم   گلگت بلتستان  میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے  ۔

اسلام آباد اور گردونواح   میں موسم  خشک جبکہ دن کے دوران گرم  رہنے کا امکان ہے. خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں  دن کے دوران گرم   رہے گا۔ تاہم بعداز دوپہر  بالائی اضلاع میں  مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہنے کا امکان ہے, تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں   مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان  ہے ۔ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  جبکہ کراچی سمیت   ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود    رہنے کے علاوہ بونداباندی کا امکان ہے ۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  جبکہ   ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود   رہنے کا امکان ہے ۔ گلگت بلتستان  اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کا امکان ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران     ملک کے بیشتر میدانی  علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم    بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی  بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):  خیبر پختونخوا: کالام 02، گلگت بلتستان: گوپس میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.

آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:

نوکنڈی 43، سبی، بھکر 42، دادو، تربت، دالبندین، نور پور تھل میں  41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔