لڑکی سے فحش حر کات کرنے والا رکشہ  ڈرائیور گرفتار 

لڑکی سے فحش حر کات کرنے والا رکشہ  ڈرائیور گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گارڈن ٹاؤن میں خاتون کو فحش حرکات کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار،ملزم رمضان نے اکیلی خاتون کو دوران سفر فحش حرکات سے ہراساں کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دوران سفر اوباش رکشہ ڈرائیور نے اکیلی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کیں، جس پر خاتون نے 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی، گارڈن ٹاؤن پولیس کی 15کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو فحش حرکات کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار کرلیا۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم رمضان نے مجھے دوران سفر فحش حرکات سے ہراساں کیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

دوسری جانب چنگ چی رکشے پر خاتون سے بدتمیزی کرنے کے کیس میں بڑی پیش سامنے آئی،  رفت جوڈیشل مجسٹریٹ کامران ظفر نے شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرایا متاثرہ خاتون نے چار ملزمان کو شناخت کرلیا۔

رکشے سوار متاثرہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزمان کو شناخت کیا، چاروں ملزمان نے چلتے رکشے کا پیچھا کیا اور بار بار تنگ کیا۔ خاتون ملزم ساجد نے موٹر سائیکل سے اتر کر بدتمیزی کی۔خاتون رکشے کے پیچھے شریک ملزمان نے نازیبا جملے کسے۔خاتون خاتون نے عثمان، عرفان ،عبدالرحمان اور ساجد کو شناخت کیا۔