ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عتیقہ اوڈھو کی بالی ووڈ سٹار شاہ خان کیساتھ تصویر وائرل

عتیقہ اوڈھو کی بالی ووڈ سٹار شاہ خان کیساتھ تصویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو  نے بالی ووڈ انڈسٹری کے سپرسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ بنائی ہوئی تصویر شیئر کی۔جس پر سوشل میڈیا صارفین ملے جلے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی مشہور سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کے ہمراہ برسوں قبل لی گئی یادگار تصویر شیئر کردی۔ادکارہ نے یہ تصویر بالی ووڈ فلم’دیوداس‘ کے سیٹ کے موقع پر بنائی،سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر  عتیقہ اوڈھو  نے اپنی بہن اور شاہ رخ خان کے ہمراہ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئےکیپشن میں لکھا کہ ’جب میں اور میری بہن فلم ’دیوداس‘ کے سیٹ پر شاہ رخ خان سے ملے تھے۔‘

 تسویر میں وہ چہرے کی تاثرات سے ظاہر ہورہا ہے کہ  عتیقہ اوڈھو  اور ان کی بہن مسکرارہے ہیں جبکہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سنجیدہ لگ رہے ہیں۔ عتیقہ اوڈھو  نے تصویر کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’ شاہ رخ خان انتہائی نرم مزاج اور مہربان شخصیت کے مالک ہیں۔‘  عتیقہ اوڈھو  نے فلم دیوداس کے سیٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ بلاشبہ فلم کا سیٹ بہترین تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer