انسداد دہشت گردی عدالت ، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع

 انسداد دہشت گردی عدالت ، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی : لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے الزام میں درج تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں3 مئی تک توسیع کر دی۔

عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیا ۔او ر بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لیے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیسز کی سماعت کی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔ اور استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں مہلت دی جائے۔بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک پر ایک بار بھی حاضری مکمل نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ چار مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہو چکا تھا , کورٹ نمبر 3 نے 4مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔

Ansa Awais

Content Writer