ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ نو مئی کے مجرم کی نشست مسلم لیگ نون کو مل گئی، بلال فاروق بلامقابلہ ایم این اے

Bilal Farooq Tarar, NA66 Wazirabad, City42, PMLN
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سانحہ نو مئی 2023 میں ملوث مجرم کی خالی کی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ ن  کے امیدوار کامیاب ہو گئے۔ مسلم لیگ نون کو  قومی اسمبلی میں ایک اور نشست  مل گئی۔  

این اے 66 وزیر آبادسے مسلم لیگ نون کے بلال فاروق تارڑ  کو آج ریٹرننگ آفیسر نے بلامقابلہ منتخب قرار دے دیا۔ ان کے مقابل کوئی امیدوار نہیں آیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ان کی حمایت کا اعلان کیا تھا، کسی دوسری پارٹی کے یا کسی آزاد امیدوار نے بھی ان کے مقابل کاغذات نامزدگی نہیں دیئے تھے۔ آج الیکشن شیدول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی چھان بین مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے بلال فاروق کو بلامقابلہ کامیاب ڈیکلئیر کر دیا۔ 

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے  احمد چھٹہ  کو نو مئی سانحہ میں ملوث ہونے کی وجہ سے انسداد دہشتگردی عدالت نے قید کی سزا سنا دی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کو نا اہل قرار دے کر این اے 66 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا۔ اس نشست سے پی ٹی آئی نے کوئی امیدوار نہیں دیا، نہ ہی پی ٹی آئی کا کوئی حامی آزاد امیدوار کی حیثیت سے سامنے  آیا۔

پیپلز پارٹی  ے  حلقہ این اے 66 میں مسلم لیگ نون کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

ریٹرننگ آفیسر شبیر حسین بٹ کی طرف سے فارم 34 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

بلال فاروق تارڑ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  فورم پر آگے آنے والے نئے سیاستدان ہیں۔ ان کے  بھائی عطا اللہ تارڑ اس وقت وفاقی وزیر ہیں لیکن وہ خود لاہور میں ٹاؤن شپ کے انتخابی حلقہ سے ایم این اے بنے تھے۔

عطا تارڑ اور بلال فاروق تارڑ  پاکستان کے سابق صدرِ مملکت رفیق تارڑ کے پوتے ہیں۔ رفیق تارڑ  سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج اور لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس تھے۔ انہوں نے 1998 سے 2001 تک پاکستان کے صدر  مملکت کی حیثیت سے  خدمات انجام دیں۔ان کا 2022 میں انتقال ہوا۔
عطا اللہ تارڑ کے بھائی بلال تارڑ  کے  حلقہ این اے 66 (وزیرآباد) سے قومی اسمبلی کے ممبر (MNA) بلا مقابلہ منتخب ہونے کا  ریٹرننگ آفیسر نے 8 نومبر 2025 کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

بلال فاروق تارڑ  پیشے کے لحاظ سے  وکیل ہیں جو پریکتس نہیں کرتے بلکہ ایک مقامی کالج میں لیکچرر ہیں۔ انہوں نے 2012 میں SOAS, یونیورسٹی آف لندن، یو کے سے ماسٹر آف لا (LL.M.) کی ڈگری حاصل کی۔
اس سے قبل، وہ 2018 کے عام انتخابات میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے ممبر (MPA) منتخب ہوئے تھے اور 2018 سے 2023 تک خدمات انجام دیں۔