ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد؛ نجی یونیورسٹی کے پارکنگ ایریا میں طالبہ سے مبینہ زیادتی

فیصل آباد؛ نجی یونیورسٹی کے پارکنگ ایریا میں طالبہ سے مبینہ زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیصل آباد پولیس نے یونیورسٹی کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں دو وین ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے طالبہ کا موبائل فون ہیک کرکے تصاویر حاصل کیں اور بلیک میل کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد کی نجی یونیورسٹی کے پارکنگ ایریا میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی گئی، بی ایس سی کی طالبہ نے یونیورسٹی کے ڈرائیور پر زیادتی کا الزام لگایا ہے۔

متاثرہ لڑکی کے کہنا تھا کہ ملزم نے پارکنگ ایریا میں پستول دکھا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے زیادتی اور بلیک میلنگ کے الزام میں دو وین ڈرائیورز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور نے طالبہ کا موبائل فون ہیک کرکے تصاویر حاصل کیں، ڈرائیور اویس اور عدنان نے تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں، بلیک میل کرکے ڈرائیور عدنان نے طالبہ سے پانچ تولےسونا بھی لیا ہے،  گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

فیصل آباد میں خواتین اور طالبات کے خلاف زیادتی اور بلیک میلنگ کے بڑھتے واقعات نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق اکتوبر کے دوران فیصل آباد کے پانچ ٹاؤن ڈویژنوں میں خواتین اور بچوں سے جنسی زیادتی کے 538 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں تقریباً 800 ملزمان ملوث پائے گئے۔