ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات کے موسم کی  صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر  بالائی علا قوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، جبکہ خیبر پختونخوا، شمالی شمال مغربی بلوچستان، میں  تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خطہ ٔپوٹھوہار ،  کشمیر اور گلگت بلتستان  میں  تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے۔ 

جمعرات کے روز موسم کی   صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات،بٹگرام، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ صوابی، مردان، نوشہرہ، باجوڑ،پشاور، کوہاٹ، کرم، بنوں، لکی مروت، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،  شیخوپورہ ، حافظ آباد ، فیصل آباد، جھنگ اور  ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، لاہور،  اوکاڑہ، سا ہیوال، میں   دھند سموگ چھا ئے رہنے  کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں مری، گلیات،  راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم،  میانوالی،  خوشاب، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ ،خانیوال ،ملتان ،    بہاولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں   دھند سموگ چھا ئے رہنے  کا امکان ہے ، 

جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں   مو سم سرد اور خشک رہے گا۔  سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک بالائی اضلاع میں  مطلع  جزوی ابر آلود رہے گا۔  کشمیر  اور گلگت بلتستان میں  بارش اور پہا ڑ وں پر بر فباری کا امکان ہے ۔