ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوالمنڈی پولیس کی کارروائی، جھپٹا مار گینگ کے 2 ملزمان گرفتار

گوالمنڈی پولیس کی کارروائی، جھپٹا مار گینگ کے 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: گوالمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وارداتوں کی منصوبہ بندی ناکام بنا کر دو رکنی متحرک جھپٹا مار گینگ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق سب انسپکٹر نصیر احمد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عمر اور احسن بلال کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان پہلے موٹر سائیکل چوری کرتے اور بعد ازاں اسی موٹر سائیکل پر وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان راہ چلتے شہریوں سے موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل، موبائل فون، نقد رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ایس پی سٹی عاطف امیر نے متحرک گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او گوالمنڈی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔