کراچی کی دعا زہرہ کے بعد لاہور کی دعا فرحان کا کیس سامنے آگیا

کراچی کی دعا زہرہ کے بعد لاہور کی دعا فرحان کا کیس سامنے آگیا
کیپشن: Dua Farhan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کراچی کی دعا زہرہ کے بعد لاہور کی دعا فرحان کا کیس سٹی فورٹی ٹو منظر عام پر لے آیا ۔ ساندہ کی رہائشی 13 سالہ لڑکی کا نکاح کروا دیا گیا ۔ لواحقین اعلیٰ حکام سے لڑکی کی بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

ساندہ کی رہائشی 13 سالہ دعا فرحان 2 جون کو پراسرار طور پر لاپتہ ہوئی تو پولیس نے والدہ زہرہ فرحان کی درخواست پر اغواء کا مقدمہ درج کر لیا۔ دو روز بعد لڑکی کا محلے دار نوجوان حسنین کے ساتھ نکاح کا انکشاف ہو گیا۔

لڑکی کی والدہ اور مدعیہ مقدمہ زہرہ فرحان نے سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم حسنین نے بہاولپور کی تحصیل حاصلپور میں دعا کے ساتھ نکاح کیا۔ لڑکی نابالغ اور کم عمر ہے، قانونی طور پر نکاح نہیں ہو سکتا۔ نادرا کے ب فارم کے مطابق دعا فرحان اگست 2009 میں پیدا ہوئی اور اس کی عمر صرف 13 برس ہے۔ لڑکی کی والدہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی بیٹی کو بازیاب کروا کر ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔