سفیر رضا: ایس ڈی ایم اے آزاد کشمیر نے 9 اور 10 فروری کو بارش اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے خدشے کے پیشِ نظر ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیاہے۔مظفرآباد، نیلم ، جہلم ویلی، میرپور، کوٹلی، بھمبر، راولاکوٹ، باغ، حویلی اور پونچھ زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ موسم کی خرابی کے باعث پہاڑی سڑکوں پر پھسلن، لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش کاہو سکتی ہے۔
ایس ڈی ایم اےکےمطابق 9 اور 10 فروری کو بارش اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا خدشہ ہے۔ خراب موسم کے باعث پہاڑی سڑکوں پر پھسلن، لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش کا بھی امکان ہے۔مظفرآباد، نیلم ، جہلم ویلی، میرپور، کوٹلی، بھمبر، راولاکوٹ، باغ، حویلی اور پونچھ زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ بالائی و پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری سے صورتحال مزید پیچیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔
ایس ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، محکمہ شاہرات، صحت اور ٹورسٹ پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہیں جبکہ برف ہٹانے کیلئے مشینری اور ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں حساس مقامات پر تعینات کرنے کےبھی احکامات جاری کردیے ہیں۔
ایس ڈی ایم اے حکام کا کہنا عوام اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پہاڑی علاقوں میں جانے سے قبل موسمی صورتحال معلوم کرلیں۔ برفباری والے علاقوں میں ایندھن، خوراک اور ادویات پیشگی ذخیرہ کریں۔