(ثمرا فاطمہ)حکومت پنجاب نے ڈاکٹر نجمہ افضل خان کو صوبائی محتسب مقرر کردیا۔
حکومتِ پنجاب نے خواتین کو ہراسانی سے تحفظ فراہم کرنے کے قانون 2010 کے تحت ڈاکٹر نجمہ ایاز خان کو صوبائی خاتون محتسب مقرر کر دیا،تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی ہے اور ڈاکٹر نجمہ ایاز خان فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی،ان کی مدت تعیناتی چار سال مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کی تقرری سے متعلق شرائط و ضوابط بعد ازاں علیحدہ طور پر جاری کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ادویات کی قیمتیں بڑھنے سے سرکاری علاجگاہوں کو بھی مسائل کا سامنا