ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مال روڈ پر جماعت اسلامی کا دھرنا، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم

عدالت نے آئی جی پنجاب اور ڈی سی لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

مال روڈ پر جماعت اسلامی کا دھرنا، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کے مال روڈ احتجاج اور پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنے کے خلاف درخواست پر آئی جی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر لاہور سے جواب طلب کرلیا ہے۔

جسٹس احمد ندیم ارشد نے شہری نسیم اختر کی درخواست پر سماعت کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مال روڈ پر جماعت اسلامی کے دھرنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ درخواست پر ابتدائی دلائل سننے کے بعد عدالت نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔

دورانِ سماعت جسٹس احمد ندیم ارشد نے ریمارکس دیے کہ مال روڈ پر دھرنے کے باعث بڑی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں اور لوگوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں کافی وقت لگ رہا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کس کو نوٹس کیا جائے، جس پر وکیل نے آئی جی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری تنویر اختر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے آئی جی پنجاب اور ڈی سی لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔