فاران یامین:سی سی ڈی کوتوالی اور سول لائنز کا بھی مبینہ مقابلہ, مبینہ مقابلہ میں 3 ملزمان مارے گئے.
سی سی ڈی پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ مقابلہ میں عبدالشکور اور بابر نامی ملزمان مارے گئے، سی سی ڈی سول لائنز کے ساتھ مقابلہ میں سعید نامی ملزم مارا گیا۔
تینوں زیر حراست ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، مبینہ مقابلہ کے بعد ہلاک ملزمان کے ساتھی فرار ہوگئے۔
پولیس نے تینوں ملزمان کی لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دی، ہلاک ملزمان کے مفرور ساتھیوں کہ گرفتار کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی، مارے گئے ملزمان قتل، ڈکیتی، راہزنی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔
دوسری جانب ٹاؤن شپ میں سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، زیر حراست ملزم مارا گیا، زیر حراست ملزم نذیر احمد کو ریکوری کے لئے لے جایا جا رہا تھا، گھات لگائے مبینہ ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔
مبینہ ساتھیوں نے زیر حراست ملزم نذیر کو چھڑوانے کے لئے حملہ کیا،زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کہ مبینہ فائرنگ سے زخمی ہوگیا، ہسپتال منتقلی کے دوران زیر حراست ملزم نذیر ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ملزم 3 درجن سے زائد سنگین وارداتوں کا ریکارڈ یافتہ تھا،ہلاک ملزم کے مبینہ ساتھیوں اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔