ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نابینا افراد کا چوتھے روز بھی کلب چوک پر دھرنا جاری

نابینا افراد کا چوتھے روز بھی کلب چوک پر دھرنا جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فخر امام: نابینا افراد ایک بار پھر اپنے مطالبات کے حق میں ڈٹ گئے، نابینا افراد کا چوتھے روز بھی کلب چوک پر دھرنا جاری، کہتے ہیں حکومتی نمائندوں کی جانب سے صرف مذاکرات کا لالی پاپ دیا گیا۔

نابینا افراد کے مطالبات حل نہ کئے جا سکے، نابینا افراد کا چوتھے روز بھی کلب چوک پر دھرنا جاری ہے،نابینا مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے اور بے روزگاروں کو ملازمت فراہم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے تک احتجاج جاری رہے گا۔ بصارت سے محروم مظاہرین نے پہلے ایوان وزیراعلیٰ اور پھر کلب چوک مال روڈ کو مکمل بند کر دیا، اہم شاہراہ بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

گزشتہ راتدوبارہ مال روڈ کا رخ کرنے پر نابینا افراد اور پولیس کے درمیان بیرئرز کو کھینچنے پر چھڑپ بھی ہوگئی جس کے باعث نابینا افراد معمولی زخمی جبکہ ایک پولیس اہلکار کا ہاتھ زخمی ہوا۔
چار روز سے یہ سلسلہ جاری ہے مگر کسی حکومتی نمائندے کے کان پر جوں تک نہ رینگی،  نابینا مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے حکومت  سے مسائل کے حل کے لیے مطالبات کر رہے ہیں مگر بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے، اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو کسی دباؤ میں آئے بغیر احتجاج کو مزید سخت کریں گے۔
 

Shazia Bashir

Content Writer