ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استحکام پاکستان پارٹی کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

استحکام پاکستان پارٹی کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

سٹی 42 : پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لیے لاہور کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں، اس کے علاوہ مختلف جگہوں پر موجود ہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاک فوج سےاظہاریکجہتی کیلئے سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ 

استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ہے۔ ریلی مسجد شہدامال روڈ سے اسمبلی ہال تک نکالی گئی، جس کی قیادت مرکزی جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود نےکی ۔ 

صوبائی جنرل سیکرٹری و ایم پی اے شعیب صدیقی نے بھی ریلی کی قیادت کی ۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی لاہور ملک زمان نصیب، جنرل سیکرٹری رانا جاوید اقبال نے بھی ریلی میں شرکت کی ۔ 
ریلی مسجد شہداسے شروع اوراسمبلی ہال پر اختتام پذیر ہو گی ۔ ریلی میں عوام کا جوش و جذبہ دیدنی نظر آیا، جس کے بعد فضا قومی نعروں سے گونج اُٹھی ۔