ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوتھم کالج میں پاک فوج سےاظہاریکجہتی کیلئےسیمینار کا انعقاد

کوتھم کالج میں پاک فوج سےاظہاریکجہتی کیلئےسیمینار کا انعقاد

سٹی 42 : پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لیے لاہور کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں، اس کے علاوہ مختلف جگہوں پر موجود ہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاک فوج سےاظہاریکجہتی کیلئے سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ 

گارڈن ٹاؤن، کوتھم کالج میں موجود ہ صورتحال پر پاک فوج سےاظہاریکجہتی کیلئےسیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں سر عبدالقادر کے پوتے شاہد قادر نے شرکت کی ، اس کے علاوہ چیئر پرسن الامین اکیڈمی ضیاء الحق نقشبندی ، سینئرصحافی نصیر واہگہ، کامران ابرار ، محمد رضوان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کوتھم کالج محمد جمیل، مینچر میاں احمد شریک ہوئے۔ 

سیمینار میں سٹوڈنٹس کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، شرکا کی جانب سےپاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے۔