سٹی 42 : پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لیے لاہور کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں، اس کے علاوہ مختلف جگہوں پر موجود ہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاک فوج سےاظہاریکجہتی کیلئے سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر آفس لاہور میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈپلاننگ مدثرنواز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہیڈکوارٹرمحمدجعفرچوہدری نے ریلی کی قیادت کی۔
ریلی میں ڈی سی آفس کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، ریلی میں ملازمین کا جوش و جذبہ دیدنی نظر آیا، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر آفس کی فضا قومی نعروں سے گونج اٹھی ۔
