سٹی 42 : پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لیے لاہور کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں، اس کے علاوہ مختلف جگہوں پر موجود ہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاک فوج سےاظہاریکجہتی کیلئے سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔
وکلاء اور سول سوسائٹی کی طرف سے افواج پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی، جہاں بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی گئی ۔
ایڈووکیٹ امتیاز رشید قریشی ،عظیم پاہٹ ، شاداب جعفری، ایڈووکیٹ عظیم کاظمی ، پی ٹی آئی کے رہنماء اکمل خان باری نے شرکت کی، اس کے علاوہ سماجی رہنماء ڈاکٹر شاہد نصیر ،شہباز رشید قریشی سمیت دیگر شریک ہوئے ۔
