سٹی 42 : پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لیے لاہور کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں، اس کے علاوہ مختلف جگہوں پر موجود ہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاک فوج سےاظہاریکجہتی کیلئے سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔
لاہور چیمبر کی جانب سے پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ہے، صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد ریلی کی قیادت کررہے ہیں۔
مختلف مارکیٹوں اور بازار وں کےتاجران نے ریلی میں شرکت کی، ریلی کے شرکا کے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔
