ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی کی ریلی

بھارتی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی کی ریلی

سٹی 42 : پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لیے لاہور کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں، اس کے علاوہ مختلف جگہوں پر موجود ہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاک فوج سےاظہاریکجہتی کیلئے سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ 

بھارتی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری نے کی ۔ 

ریلی میں شرکا نے کثیر تعداد میں پاکستانی پرچم تھامے شرکت کی ، شرکا کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور ہندوستان مردہ باد کے نعرے لگائے۔ 

ضیا الدین انصاری نے اس موقع پر کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔