سٹی 42 : پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لیے لاہور کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں، اس کے علاوہ مختلف جگہوں پر موجود ہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاک فوج سےاظہاریکجہتی کیلئے سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔
گورنمنٹ ایم او کالج سے سول سیکرٹریٹ تک پاک فوج کے حق میں سٹوڈنٹس کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیرقیادت میں ریلی نکالی گئی، جس میں کالج کے سٹوڈنٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء کی جانب سے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی گئی ۔
ریلی کے شرکاء کے پاکستان زندہ باد اور نعرہ تکبیر کے نعرے لگائے ۔
