(قذافی بٹ) آگے لٹیرے بھاگیں، پیچھے آگیا کپتان، اب صرف عمران خان ، بلے پہ نشان، تحریک انصاف نے کھلا ڑیوں کالہو گرمانے، انتخابی میدان میں رنگ جمانے کیلئے گلوکار فرحان سعید کی آواز میں نیا گانا ریلیز کردیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔لاہور سمیت پنجاب بھر کے وکلاء کیلئے زبردست خوشخبری
تحریک انصاف کےسوشل میڈیا کی جانب سے جاری کیے گیا ویڈیو گانا آگے لیٹرے بھاگیں، پیچھے آگیا کپتان ریلیز کر دیا گیا۔ جس میں ملک کے حالات کو اجاگر کرتے ہوئے تبدیلی کی نوید سنائی گئی ہے، اس گانے میں مثبت تبدیلی کے لیے آواز اٹھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا جارہا ہے کہ 'بلے' پہ نشان لگانے سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، بے روزگاری ختم ہوگی اور بجلی، پانی اور دیگر مسائل حل ہوجائیں گے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔عمران خان نے ایک اور لیگی شیر کا شکار کرلیا
گانے میں ملک کے نوجوانوں کو ترقی کا ضامن قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب نہ تو کوئی بھوکا سوئے گا اور نہ ہی تعلیم سے محروم ہوگا، یہ گانا 3 منٹ 48 سیکنڈز پر مشتمل ہے جسے اب تک متعدد افراد دیکھ چکے ہیں اور شیئر بھی کر رہے ہیں،اس گانے میں عمران خان کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تاریخی مقامات اور خوبصورت مناظر بھی شامل کیے گئے ہیں۔
ویڈیو میں لیے گئےقرضوں کی تفصیلات بھی سامنے لائی گئی ہیں اور سیاستدانوں پر تنقید بھی کی گئی ہے۔
ویڈیو دیکھیں