(حسن خالد)گڑھی شاہو کے علاقے میں کارخانہ میں کام کرنے والے ملازم نے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق 30 سالہ عثمان بٹ گڑھی شاہو میں واقع ربڑ بنانے کے کارخانہ میں ملازم تھا،حالات سے تنگ آکر عثمان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔
گڑھی شاہو پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا،پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔